ابنا: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دنیا میں سامراجی قوتیں اگر کسی سے خوفزدہ ہیں تو وہ صرف ملت جعفریہ ہے، دنیا میں واحد ملت تشیع نے ہر محاذ پر ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ بھی کیا اور بدترین شکست سے دو چار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان میں جاری شیعہ کلنگ کے پیچھے امریکن اور اس کے نمک خوار طبقات کے ہاتھ ہیں، انشاء اللہ یہ ملت ان ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کو دنیا میں ذلیل و رسوا کر کے دم لے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کہنے کو آزاد ہے لیکن کس کیلئے؟ عدلیہ آزاد ہے تو دہشت گردوں کے لئے، اپنے اقرباء کے لئے، سامراجی قوتوں کیلئے، جس ملک میں ایک ہی مکتب فکر کے دو ہزار سے زائد محب وطن شہریوں کو بیگناہ شہید کر دیا گیا ہو لیکن عدل و انصاف کے رکھوالوں کو ایک مذمتی لفظ تک بولنے کی جرات نہیں ہوئی، سیکڑوں بےگناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتل کو رہا کر کے اس تکفیری اور قاتل گروہ کو یہ پروانہ دیا کہ وہ جب چاہے ملک کو فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کے دلدل میں دھکیل دے۔
.......
/169